Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

قومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغا

قومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغا
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی کی انتہا، مسافر کوچز اور بسوں کے اغواء نے عوام کو خوفزدہ کردیا ہے۔
جعلی حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی کی بدترین صورتحال اور آئے روز مسافر کوچز اور بسوں کے اغواء کے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ آئے روز مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنانا، ڈرائیوروں کو اغواء کرنا اور مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ بلوچستان کی اہم ترین قومی گزرگاہ ہے، جہاں ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں، لیکن بدامنی کے مسلسل واقعات نے عوام، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ مسافر اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرتے ہوئے عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی شدید مشکلات سے گزر رہا ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں اور قومی شاہراہوں پر مؤثر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی کے خاتمے، اغواء ہونے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کی بحفاظت بازیابی اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام کو محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات اور نتائج درکار ہیں۔ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *