Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

گیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہ

گیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہ
شدید سردی میں شہری گیس کو ترس رہے ہیں۔ کوئٹہ پتھر کے دور میں واپس چلا گیا ہے۔
ایران سے درآمد ھونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ صوبائی صدر اے پی پی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کی بدترین قلت اور عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، مگر عوام کو گھروں میں گیس تک میسر نہیں، جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔ کوئٹہ جیسے صوبائی دارالحکومت میں گیس کی عدم دستیابی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ایران سے درآمد کرنے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ جو عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ عوام ایل پی جی سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں گیس عوام کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن افسوس کہ شہری کھانا پکانے اور گھروں کو گرم رکھنے جیسی بنیادی ضروریات کے لیے بھی پریشان ہیں۔ گیس کی بندش اور کم پریشر نے معمولاتِ زندگی مفلوج کرکے رکھ دیے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئٹہ ترقی کے بجائے دوبارہ پتھر کے دور میں چلا گیا ہو۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لیں اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل سے دوچار ہیں، ایسے میں شدید سردی کے دوران گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں گیس کی قلت اور کم پریشر کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *