Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، اپوزیشن رہنماؤں نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں دونوں ایوانوں میں تشکیل دی جانے والی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے تحفظات کھل کر سامنے رکھنے چاہئیں۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت نہ کرنے سے مسائل اور تحفظات کے حل میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

شیری رحمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی بات جذبہ خیر سگالی سے سنی اور مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن پیپلز پارٹی کی تجاویز کا مثبت جواب دے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی جلد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ان کے مطابق مجوزہ کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں قومی اسمبلی سے 20 اور سینیٹ سے 10 اراکین شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں جماعتوں کی نمائندگی ایوانوں میں ان کی عددی قوت کے تناسب سے طے کی جائے گی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انتخابی نظام میں بہتری، شفافیت اور اصلاحات کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی تاکہ باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *