Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

وکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیا

وکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیا

میاں اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدارت کے اور رانا مدثر اعظم جنرل سیکرٹری کے لیے متفقہ امیدوار نامزد۔

شاہکوٹ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شاہکوٹ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں وکلاء حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ وکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اپنے نامزد امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اعلان کے مطابق گروپوں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے صدر بار ایسوسی ایشن شاہکوٹ کے لیے میاں اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شاہکوٹ کے لیے رانا مدثر اعظم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو نامزد امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے۔اس موقع پر دونوں گروپس کی قیادت کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، بار کی مضبوطی اور انصاف کی بالادستی کے لیے ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ پلیٹ فارم سے مضبوط وکلاء، مضبوط بار ہمارا منشور ہے۔وکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ کے مشترکہ امیدواروں کے اعلان کو شاہکوٹ کی وکلاء برادری میں انتہائی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں نامزد امیدواروں کا تعلق قانون کے شعبہ میں ایک طویل اور بے داغ تجربہ رکھنے والی شخصیات سے ہے اور وکلاء حلقوں کی جانب سے ان کی نامزدگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ میاں اعجاز احمد اور رانا مدثر اعظم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ وکلاء میں وسیع پذیرائی رکھتے ہیں اور ان کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *