Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

پی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی

پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے مذاکرات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بیرسٹر گوہر نے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مذاکرات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 46 اراکین نے شرکت کی جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مذاکراتی کمیٹی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گی۔ کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہوں گے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے مزید تین اراکین کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر انہیں کس حیثیت سے مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *