Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

کیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشان

کیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشان
ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول دفاتر کی تالابندی سے عوامی امور معطل، متاثرین کی فریاد
سرکی روڈ منصوبے اور غیر قانونی اضافی چارجز کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں، متاثرین
کوئٹہ: شہریوں اور متاثرینِ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ادارے میں مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ادارے کے اہم شعبوں ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے دفاتر کو بلاجواز سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ اہل اور سینئر افسران کو ہٹا کر جونیئر افسران کو دو دو اور تین تین عہدوں کے اضافی چارج دے کر انتظامی معاملات چلائے جا رہے ہیں۔اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کیو ڈی اے کے بنیادی شعبے ہیں، جن کا براہِ راست تعلق شہریوں، سرمایہ کاروں اور رہائشی و تجارتی منصوبوں سے ہے۔ ان دفاتر کی بندش سے نقشہ جات کی منظوری، عدم اعتراض سرٹیفکیٹس، انتقالات اور دیگر ضروری امور متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے سرکی روڈ پر واقع اولڈ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی قیمتی اراضی سے متعلق منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں، تقریباً 17 ہزار روپے فی مربع فٹ قیمت مقرر کیے جانے، متنازعہ اراضی پر ڈیری فارمز کے قیام اور ماسٹر پلان کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان تمام معاملات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ شہریوں اور متاثرین نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان، قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسدادِ بدعنوانی کے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے دفاتر فوری کھولے جائیں، اضافی چارجز اور افسران کی تعیناتیوں کا قانونی جائزہ لیا جائے اور سرکی روڈ منصوبے سمیت تمام متنازعہ معاملات کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مشکلات کے خاتمے اور ادارے میں شفافیت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو متاثرین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور عدالتی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *