Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

لورالائی: نیشنل پارٹی کا میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے حوالے سے اجلاس، جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت


لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں)نیشنل پارٹی لورالائی کے زیر اہتمام میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی آرگنائزر در محمد بلوچ نے کی۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران، رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں نذیر احمد سمالانی، عظیم بنگلزئی، اعظم بنگلزئی، اکرم لانگو، شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ یونٹ کے سیکرٹری و ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد طاہر بشیر آرائیں سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

اجلاس کے دوران میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی و قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے ان کی جمہوری جدوجہد، اصول پسندی اور بلوچستان سمیت ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔

ضلعی آرگنائزر در محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو پاکستان کی جمہوری سیاست کا ایک اہم نام تھے، جنہوں نے اپنی زندگی آئین کی بالادستی، پارلیمانی نظام، انسانی حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کی۔

انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ سیاسی اختلافات کو برداشت، مکالمے اور جمہوری طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھا۔ ان کی سیاست اصولوں، نظریات اور عوامی حقوق کے گرد گھومتی تھی۔

میاں محمد طاہر بشیر آرائیں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی جدوجہد کسی ایک جماعت تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ جمہوری اقدار، صوبائی خودمختاری اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے مضبوط داعی تھے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کی آواز بلند کی۔

دیگر مقررین اکرم لانگو، نذیر احمد سمالانی اور عظیم بنگلزئی نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ایک مدبر اور اصول پسند سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے مشکل حالات میں بھی جمہوری راستہ ترک نہیں کیا۔ ان کی سیاسی سوچ آج بھی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میر حاصل خان بزنجو کے جمہوری نظریات اور عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

آخر میں مرحوم رہنما کے لیے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کیا گیا، جبکہ لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *