Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہپیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوتپی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردیمسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیموکلاء اتحاد گروپ اور ابوالخیر لائرز گروپ نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیاکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہکیو ڈی اے میں انتظامی بحران اور دفاتر کی تالا بندی ،سائلین پریشانگیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سید امان شاہقومی شاہراہوں پر بدترین بدامنی نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے،سید صادق آغاگنداخہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور خان رند نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیااسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا آر ایچ سی کان مہترزئی کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف سفارتی اقدامات سے متعلق اپنے مؤقف اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

گفتگو میں خطے میں جاری حالات، ممکنہ اثرات اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا اور باہمی مشاورت کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *