Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب ایک غیر قانونی سونے کی کان منہدم ہونے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی اور لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ نانا مامبیرے صوبے کے علاقے زامبوئے گاؤں میں پیش آیا، جہاں اچانک زمین کھسکنے اور زیر زمین سرنگوں کے گرنے سے کان میں کام کرنے والے افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے کے بعد ریڈ کراس کے رضاکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، جن کے دوران بڑی تعداد میں لاشیں نکالی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ واقعے میں ممکنہ غفلت یا حفاظتی انتظامات کی کمی کا تعین کیا جاسکے۔

حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ ہمسایہ ملک کیمرون نے بھی طبی امداد کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں غیر منظم سونے کی کان کنی عام ہے، جہاں حفاظتی اقدامات محدود ہونے کے باعث ماضی میں بھی متعدد مہلک حادثات پیش آچکے ہیں۔ غربت اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث بڑی تعداد میں لوگ خطرات کے باوجود ان کانوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *