Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، مہراللہ بادینی

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، نیشنل ای او سی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہم کے اہداف، سکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلان، پولیو ٹیموں کی تعیناتی اور مؤثر نگرانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران کوئٹہ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 1600 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 1800 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ سکیورٹی اور مہم کے پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام علاقوں کے مائیکرو پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور پولیو ٹیموں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو سے انکاری والدین کے بچوں تک بھی رسائی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی علاقے یا بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *