Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

روہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمد

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمد، ملزم گرفتاربرآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے مقدمہ درج صوبائی وزیر کے احکامات پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری اے ای ٹی او قمرالدین سیال تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر نیو بس اسٹینڈ کے قریب کارروائی کی جہاں سے ملزم صابر حسین ولد آغا جان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1800 گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس پولیس اسٹیشن روہڑی سرکل میں مقدمہ نمبر 08/2026 درج کیا گیا ہے جبکہ سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2024 کی متعلقہ دفعہ کے تحت مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق برآمد شدہ 1800 گرام کرسٹل آئس کی تقابلی بین الاقوامی مارکیٹ ویلیو تقریباً 3 کروڑ روپے لگائی جاسکتی ہے تاہم یہ تخمینہ حتمی سرکاری مالیت نہیں ہے یہ کارروائی نارکوٹکس پولیس روہڑی سرکل کے انچارج اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی اس موقع پر اے ای ٹی او قمرالدین سیال نے کہا کہ منشیات محض ایک فرد کو نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کرتی ہے بالخصوص کرسٹل آئس جیسا مہلک نشہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں قمرالدین سیال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی صوبائی وزیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپے جاری رکھے جائیں گے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں منشیات فروشی یا اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد مل سکے ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:روہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی کارروائی میں گرفتار ملزم اور اس سے برآمد منشیات ایکسائز پولیس تحویل میں ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *