Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلاب

تحریر۔محمودبلوچ
لورالائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے وژن اور صوبائی حکومت کی صحت عامہ کے شعبے میں بہتری کی پالیسی کے تحت بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کو معیاری، جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی خصوصی کوششوں، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مو¿ثر نگرانی کے نتیجے میں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، جدید ڈیجیٹل لیبارٹری، جدید ایمبولینس سروس، ادویات کی فراہمی میں اضافہ اور مختلف شعبہ جات میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی کے باعث نہ صرف ضلع لورالائی بلکہ پورے لورالائی ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو مقامی سطح پر علاج معالجے اور تشخیص کی بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں۔اسی حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، جدید تشخیصی سہولیات، صفائی ستھرائی، ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور طبی عملہ موجود تھا۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، ڈاکٹرز کے معائنہ رومز، لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، ایم آر آئی سینٹر، سی ٹی اسکین سینٹر، ادویات سنٹر، کنٹرول روم، پانی کے بور اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی آمد، دستیاب طبی سہولیات، تشخیصی مراکز، ادویات کے اسٹاک، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعیناتی، ایمرجنسی سروسز اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئیایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی سہولت سے مریضوں کو بڑا ریلیفکمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال میں قائم ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کی دستیابی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان سہولیات کے باعث مریضوں کو پیچیدہ بیماریوں، حادثات اور دیگر طبی مسائل کی بروقت اور درست تشخیص میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے تشخیصی ٹیسٹوں کے لیے مریضوں کو کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا، جس سے غریب اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو اضافی مالی اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں جدید تشخیصی سہولیات کی دستیابی سے عوام کو اپنے علاقے میں ہی علاج اور تشخیص کی سہولت میسر آ رہی ہے۔جدید ڈیجیٹل لیبارٹری سے تشخیص کا نظام مزید مو¿ثر
کمشنر نے ہسپتال کی جدید ڈیجیٹل لیبارٹری کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹوں، مشینری، رپورٹنگ سسٹم اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں
انہوں نے کہا کہ جدید لیبارٹری کسی بھی بڑے طبی مرکز کا اہم حصہ ہے اور بروقت و درست تشخیص مریض کے مو¿ثر علاج کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹوں کی دستیابی، مشینری کی فعالیت اور رپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائےادویات کی فراہمی میں بہتری، مریضوں کو ضروری ادویات یقینی بنانے کی ہدایت کمشنر نے ہسپتال کے ادویات سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ادویات کے اسٹاک، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیاانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو واضح ہدایت کی کہ ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مریض کو ہسپتال میں دستیاب دوا کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے ادویات کے اسٹاک رجسٹر، تقسیم کے نظام اور دستیابی کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی فراہمی میں شفافیت اور مو¿ثر ریکارڈ مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔مریضوں اور لواحقین سے براہ راست ملاقاتکمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے ڈاکٹرز کی موجودگی، ادویات، تشخیص، علاج معالجے، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں
کمشنر نے مریضوں اور لواحقین کی شکایات اور تجاویز بھی سنیں اور متعلقہ حکام کو ضروری مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیںگائنی اور زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہکمشنر نے گائنی اور زچہ و بچہ کے شعبے کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خصوصاً حاملہ خواتین کو بروقت طبی معائنہ، ماہر گائناکالوجسٹ کی سہولت، محفوظ زچگی اور ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت کسی بھی معاشرے کی مجموعی صحت کا اہم پیمانہ ہے، اس لیے گائنی، پیڈیاٹرکس، ایمرجنسی اور زچہ و بچہ سے متعلق سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری کے حوالے سے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ڈاکٹرز کی عدم دستیابی یا غیر ضروری انتظار کی شکایت نہیں ہونی چاہیےانہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں خدمتِ خلق کے جذبے سے انجام دیں اور مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردانہ، شائستہ اور باعزت رویہ اختیار کریں انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ریڈیالوجی، گائنی، میڈیسن اور دیگر اہم شعبہ جات میں عملے کی حاضری اور کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت کی۔جدید ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کمشنر نے ہسپتال میں دستیاب جدید ایمبولینس سروس کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ایمبولینسز مکمل فعال حالت میں رکھی جائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی بروقت منتقلی کے لیے مو¿ثر نظام موجود ہوانہوں نے کہا کہ حادثات، دل کے دورے، سانس کے مسائل، زچگی کی پیچیدگیوں اور دیگر ہنگامی حالات میں سنہری وقت انتہائی اہم ہوتا ہے، اس لیے ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مزید مو¿ثر اور تیز بنایا جائےصفائی ستھرائی اور انفیکشن کنٹرول پر خصوصی توجہ کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، واش رومز، انتظار گاہوں اور ہسپتال کے اطراف میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائےانہوں نے کہا کہ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور طبی فضلے کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا جائے تاکہ مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔طبی مشینری اور آلات ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت
کمشنر نے ہسپتال میں موجود تمام طبی مشینری، لیبارٹری آلات، آپریشن تھیٹر کے آلات، تشخیصی مشینوں اور دیگر ضروری سامان کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مشینری کو فعال حالت میں رکھا جائے اور کسی بھی مشین میں خرابی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کی مرمت یا متبادل انتظام کیا جائے تاکہ کسی مریض کو تشخیصی یا طبی سہولت کے حصول میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔
لورالائی ٹیچنگ ہسپتال پورے خطے کے لیے اہم طبی مرکز ہےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اب صرف ضلع لورالائی تک محدود نہیں بلکہ پورے لورالائی ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے ایک اہم اور مرکزی طبی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل، بارکھان، دکی، زیارت، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں سے مریض علاج معالجے کے لیے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال آتے ہیں، اس لیے ہسپتال پر پورے خطے کی ایک بڑی آبادی کا انحصار ہےکمشنر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، تاہم ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مو¿ثر انتظامی اقدامات اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کی ضرورت ہے۔صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو معیاری، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو اپنے ہی علاقے میں علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہوں اور انہیں معمولی یا پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا سفر نہ کرنا پڑےانہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صرف جدید مشینری اور عمارتیں کافی نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹرز، تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملہ، ادویات کی مسلسل فراہمی، جدید تشخیصی سہولیات، مو¿ثر ایمرجنسی سروس، صفائی ستھرائی اور مریض دوست انتظامی نظام بھی ضروری ہےکمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، صفائی، مریضوں کی رہنمائی اور علاج معالجے کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جائےانہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ہی صحت کے شعبے میں دیرپا بہتری لائی جا سکتی ہے کمشنر ولی محمد بڑیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کو مزید جدید، فعال، مو¿ثر اور مریض دوست طبی مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہسپتال میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز کے قریب معیاری علاج، جدید تشخیص، بروقت ایمرجنسی سروس، ضروری ادویات اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *