Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

سینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدی

نیشنل پارٹی کے پالیمانی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سینٹ میں توجہ دلا نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحدی تجارت کو بحال کرنے کا فیصلہ انتہائی قابل تحسین ہے انھوں نے کہاکہ شہید لفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے آئی جی ایف سی کی حیثیت سے مکران میں بے روزگاری ختم کرنے اور غریب و نادار افراد کو کاروبار فراہم کرنے کے لیے بارڈر کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے اس سے مکران اور بلوچستان بھر میں کاروبار کے دروازے کھل گئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کے بعد میں بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وزرا کی مداخلت سے اس کاروبار پر مافیا کا قبضہ ہوگیا اور عام لوگوں کو نکال باہر کردیا گیا۔ سیول ایڈمسٹریشن کی مدد سے ہزاروں بوگس ناموں کو اس لیسٹ میں شامل کرکے ٹوکن مافیا وجود میں لایا گیا۔ انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ غریب و نادار لوگوں کے کاروبار پر مافیا کے قبضہ گہری کو ختم کیا جائے اور ہزاروں وہ بوگس ناموں کو نکالا جائے جن کی پشت پناہی وزرا برادری کررہی ہے۔انھوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے وفاق میں ملازمت کے شئر کو پورا کرنے اور بلوچستان میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے حوالے سے تیس ہزار ملازمتیں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے جو بلوچستان میں بھگڑتی امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں اہم حکمت عملی ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ منصفانہ اور شفاف انداز میں یہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد میں حقدار امیدواروں کو دیئے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وزرا کے فوج ظفر موجود سے ان ملازمتوں کو محفوظ بنایا جائے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں کرپشن اور اقربا پروری نے اداروں کو مفلوج کردیا ہے اور ملازمتیں وزرا کی مرضی پر تقسیم ہورہے ہیں وفاقی ملازمتوں کو وزرا کے شر سے محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔سینٹر جان محمد بلیدی نے سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز سینٹ میں جو گفتگو ہوئی اور ایک دوسرے کے خلاف جو لب و لہجہ استمال کیا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا انھوں نے کہاکہ یہ ملک سب کا ہے ریاست سب کی ہے کسی کا زیادہ کسی کا کم نہیں ہے یہاں تو وقت کے ساتھ ہمارے بہت سے رہنماں کو سیکیوریٹی ریسک قرار دیا جاچکا ہے لیکن اس ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں سیاسی قیادت نے دیئے ہیں ہمیں سینٹ یاکسی اور ادارے میں بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے احترام کو ملوث خاطر لاتے ہوئے مناسب الفاظ و جملوں کا استعمال کرنا ہوگا اور کسی دوسرے کی بے احترامی سے گریز کرنا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *