Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بچی کو حفاظتی قطرے پلا کر 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے والدین، علماء کرام، قبائلی عمائدین، اساتذہ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے تعاون کریں۔

مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔ اس سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ بروقت ویکسین کے قطرے پلانا ہے۔ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، چاہے انہیں پہلے کئی مرتبہ ویکسین کیوں نہ دی جا چکی ہو۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ گھروں میں آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومت یا محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ علماء کرام مساجد اور مدارس میں پولیو ویکسین کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں، جبکہ قبائلی عمائدین، اساتذہ، سیاسی و سماجی رہنما اور میڈیا بھی والدین کا اعتماد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی قومی ذمہ داری انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ تعاون ہم سب کا فرض ہے۔

مہراللہ بادینی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور کوئٹہ سمیت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ 2 نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *