Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی


پلندری: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس اپنے دو روزہ دورے کے لیے راؤلاکوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے باعث قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سردار آصف یوسف کا تعلق کوٹیڑہ گوراہ پلندری سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائر ہوئے تھے اور بعد ازاں سردار تنویر الیاس کی ذاتی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *