Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سرکاری جامعات میں بھرتیوں سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ جاری


سرکاری جامعات میں بھرتیوں سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ جاری کیا، وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ کراچی یونیورسٹی میں بھرتیوں کے کیس میں جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق ہر ناکام امیدوار شفافیت کے فقدان یا قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر آئینی معاملے میں تبدیل نہیں کر سکتا، آئینی دائرہ اختیار صرف اسی وقت بروئے کار لایا جاتا ہے جب بھرتیوں کے عمل کی قانونی حیثیت متاثر ہو، ہر معاملے میں جائزے کیلئےعدالت سے رجوع کرنے سے عدالت تقرریوں کیلئے اپیل کا فورم بن جائے گی۔

فیصلے کے مطابق ہر آئینی عدالت کا تعلیمی اداروں کیلئے اپیل کا فورم بننے کا مقصد آرٹیکل 199 کیخلاف ہے، عدالتوں کا اپیلیٹ فورم بننا تعلیمی اداروں کی خودمختاری سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سرکاری جامعات سے توقع ہے وہ منصفانہ انداز میں متعلقہ دائرہ کار کے مطابق عمل کریں گی، آئینی عدالت نے جامعہ کراچی کی سلیکشن کمیٹی، سنڈیکیٹ کے فیصلے بحال کر دیے، وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

ڈاکٹر فیروز عالم جعفری نے پرفریسرز کی بھرتیوں کا عمل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے سلیکشن کمیٹی کی رکن کے خود بھی امیدوار ہونے پر بھرتی کا عمل کالعدم قرار دیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *