Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قیامت خیز حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 9 شدید زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

خضدار (ویب ڈیسک): کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دو تیز رفتار کاروں کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وڈھ قومی شاہراہ پر ‘دراکھالہ بدرنگ’ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمتوں سے آنے والی دو تیز رفتار ٹوڈی (Toady) کاریں آپس میں بے قابو ہو کر آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں اور ان میں سوار مسافر اندر ہی پھنس کر رہ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑیوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم، متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے خضدار ریفر کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات (تیز رفتاری یا اوور ٹیکنگ) کا تعین کیا جا سکے۔ شاہراہ پر خوفناک حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *