Banner

تہران نے معاہدے کو منجمد اثاثوں کی بحالی سے مشروط قرار دے دیا، ایرانی میڈیا

Share

Share This Post

or copy the link

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ سمجھوتے کے بعد ایران نے اپنے آئندہ مؤقف اور مذاکراتی حکمت عملی کے حوالے سے اہم نکات واضح کر دیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران اس نئے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد جمعہ سے شروع کرے گا تاہم حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا اگلا مرحلہ مخصوص شرائط سے مشروط ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حتمی ڈیل پر 60 روز تک بات چیت جاری رہے گی جس میں بنیادی توجہ پابندیوں کے خاتمے اور اقتصادی رکاوٹوں کو ہٹانے پر ہوگی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اس وقت تک حتمی مذاکرات کے اگلے مرحلے میں داخل نہیں ہوگا جب تک اس کے منجمد اثاثے بحال نہیں کیے جاتے امریکی قیادت میں نافذ پابندیاں ختم نہیں ہوتیں اور جنگ کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے خاتمے کا اعلان آج رات سے متوقع ہے جبکہ مختلف محاذوں خصوصاً لبنان میں جاری عسکری سرگرمیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام اس پیش رفت پر جلد باضابطہ ردعمل دیں گے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ چند منٹوں میں اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

تہران نے معاہدے کو منجمد اثاثوں کی بحالی سے مشروط قرار دے دیا، ایرانی میڈیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us