Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سماجی انصاف کے بغیر معاشی ترقی اور گورننس اصلاحات بے اثر ہو جاتی ہیں،گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں سماجی انصاف درحقیقت عدالتی انصاف سے پہلے آتا ہے۔ سماجی انصاف کے بغیر تمام معاشی اقدامات اور گورننس کی اصلاحات بھی اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ سماجی انصاف بنیادی حقوق، مساوی مواقع اور عوام کو جان و مال کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔ سماجی انصاف میں ہی تمام معاشی اور معاشرتی اقدامات پیوست ہیں۔ اپنے اہک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی اصل طاقت عام آدمی کو اپنے تمام منصوبوں اور پالیسیوں کے محور و مرکز بنانے میں مضمر ہے۔ جب متعلقہ سرکاری حکام اور پالیسی میکرز اچھی طرز حکمرانی کا فریم ورک اور معاشی حکمت عملی وضع کرتے ہیں تو اسکی حقیقی ترقی اور کامیابی کا اندازہ اس سے لگایا جاتا ہے کہ آیا ا±ٹھائے گئے اقدامات کے اثرات اور ثمرات عام لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ گویا اچھی طرزِ حکمرانی اور حقیقی معاشی ترقی عام شہری کا معیار زندگی بلند کرنے سے مشروط ہے۔ اسطرح معاشی پالیسی کی کامیابی کا اندازہ بالآخر عام شہری کیلئے اس کے ٹھوس نتائج سے ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اگر معاشی ترقی اور اچھی طرز حکمرانی کے اثرات اور ثمرات معاشرہ کے عام لوگوں تک نہیں پہنچتے تو اسٹریٹ کرائمز، ناانصافی اور غربت میں اضافے کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ مساوی مواقعوں و سہولیات کی عدم دستیابی اور سماجی ناانصافی معاشرے میں میرٹ کی پامالی، بدظنی ، بیگانگی اور سماج دشمن رویوں کو جنم دیتی ہیں اور پورے معاشرے کے فیبرک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ لہٰذا تمام سیاسی اور معاشی سرگرمیوں میں عام شہریوں کی بامعنی شرکت و شمولیت کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔ سماجی انصاف کی فراہمی کے بعد ہی ہم دیرپا امن، معاشی خوشحالی، سیاسی استحکام اور ایک ایسا مہذب معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر غریب اور کمزور فرد بھی عزت اور احساس تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی گزارہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *