Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026

نئے قوانین ، نئی مشکلات

نئے قوانین ، نئی مشکلات

ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا شہریت کے ثبوت کی درخواستوں کا انتظار 33 ماہ تک پہنچ گیا ہے۔ اور 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد فیصلے کے منتظر ہیں۔
کینیڈا میں Proof of Citizenship / Citizenship Certificate کی درخواستوں کے لیے انتظار کا وقت غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد اپنی شہریت کے ثبوت کی درخواست پر فیصلے کے منتظر ہیں، جبکہ متوقع پروسیسنگ ٹائم اب تقریباً 33 ماہ تک پہنچ گیا ہے۔
یہ صورتحال خاص طور پر Bill C-3 کے بعد پیدا ہونے والی درخواستوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

Bill C-3
کے تحت کینیڈین شہریت کے قوانین میں تبدیلی کے بعد بیرونِ ملک پیدا ہونے والے ایسے بہت سے افراد بھی شہریت کے اہل ہوئے ہیں جو پہلے First-Generation Limit کی وجہ سے شہریت حاصل نہیں کر سکتے تھے۔
ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو
کینیڈین والدین کی اولاد ہیں اور کینیڈا سے باہر پیدا ہوئے ہیں۔ نئی قانون سازی کے تحت پہلے ہی کینیڈین شہری بن چکے ہیں؛
اپنی کینیڈین شہریت کا سرکاری ثبوت حاصل کرنے کے لیے Citizenship Certificate کی درخواست دے رہے ہیں؛
بعض صورتوں میں ایسے افراد ہیں جن کی اولاد بھی نئی تبدیلیوں سے متاثر ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق چند ماہ پہلے
Proof of Citizenship applications
کے لیے انتظار تقریباً 9 ماہ تھا جو اب بڑھ کر 33 ماہ تک پہنچ گیا ہے۔
یعنی نئی درخواست دینے والے بعض افراد کو معمول کے حالات میں تقریباً تین سال انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر درخواست کینیڈا یا امریکا سے باہر سے دی گئی ہو تو اس میں مزید تقریباً 3 سے 4 ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔
Citizenship Certificate
حاصل کرنا اور
Canadian citizen
بننا دو مختلف چیزیں ہیں۔
بعض افراد Bill C-3 کے تحت قانوناً پہلے ہی کینیڈین شہری بن چکے ہیں؛ Citizenship Certificate دراصل ان کی شہریت کا سرکاری ثبوت فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نئی قانون سازی کے تحت آپ یا آپ کے بچے کینیڈین شہریت کے اہل ہو گئے ہیں تو اپنی صورتحال کو احتیاط سے چیک کرنا ضروری ہے۔
کچھ مخصوص اور فوری حالات میں
Urgent Processing
بھی ممکن ہے.
تاہم اس کے لیے
IRCC
کی مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔
Processing times
تبدیل ہو سکتے ہیں اور ہر درخواست کا وقت اس کی نوعیت اور حالات کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔
بہت سال قبل ایسا نہیں ہوا کرتا تھا اور یہاں آنے کے بعد تین برس کے اندر شہریت مل جایا کرتی تھی۔
مگر اب وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اور دن بدن سختی ہوتی جا رہی ہے۔اور نئے آنے والوں کےلئے بہت سی مشکلات کو بڑھا دیا گیا ہے جس پر نظرِ ثانی کر کے آسانی کرنے کی ضرورت ہے۔حالانکہ کینیڈا کی آبادی ابھی بھی اسکے رقبے کے حساب سے بہت کم ہے اور آبادی کو مناسب کرنے کےلئے ہی امیگریشن کے معاملات میں نرمی کی جاتی رہی ہے۔لیکن اب یکدم سے تبدیلی آنی شروع ہو گئی ہے۔لیکن اس بارہ میں اربابِ اختیار کو بھی تھوڑا ہاتھ ہولا رکھنا ہو گا اگر اِنہوں نے آبادی کا تناسب بڑھانا ہے تو۔ وگرنہ بہت سے لوگ دلبرداشتہ ہو کے آنے کا خیال چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ اور جو رہ رہے ہیں انکی فرسٹریشن میں مذید اضافہ ہو سکتا ہے۔ آگے ہی مہنگائی نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہوا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *