Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہحاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقات

حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقات

چراغِ حیات کے امین۔۔۔ حاجی محمد مالک کی یاد میں تعزیتی حاضری

المصطفیٰ آئی ہسپتال و ٹرسٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم سے ممتاز صحافی احمد سلمان ربانی، ادیب و کالم نگار منشا قاضی اور صحافی تیمور احمد سلیمان کی ملاقات، مرحوم حاجی محمد مالک کی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت

لاھور نمائندہ خصوصی سے

زندگی کی اصل خوب صورتی محض سانسوں کی آمد و رفت میں نہیں بلکہ ان نقوش میں پوشیدہ ہوتی ہے جو انسان اپنے کردار، خلوص، محبت اور خدمت کے ذریعے دوسروں کے دلوں پر ثبت کر جاتا ہے۔ بعض شخصیات اپنی زندگی میں اتنی وسعت، معنویت اور اثر پذیری رکھتی ہیں کہ ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کی موجودگی کا احساس ان کے کردار اور خدمات کی صورت میں زندہ رہتا ہے۔ ایسے ہی لوگ بظاہر ایک فرد ہوتے ہیں، مگر اپنی ذات میں ایک عہد، ایک تحریک اور ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

المصطفیٰ آئی ہسپتال و ٹرسٹ، جو بجھتی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے اور محروم طبقات کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک معتبر اور مثالی فلاحی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے، کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم کے والدِ گرامی حاجی محمد مالک کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے ممتاز صحافی اور روزنامہ عدل کے مدیرِ اعلیٰ احمد سلمان ربانی، ممتاز ادیب، خطیب و کالم نگار منشا قاضی اور جواں سال صحافی تیمور احمد سلیمان آج ان کے دفتر پہنچے۔

اس موقع پر تعزیتی ملاقات محض رسمی الفاظ اور روایتی اظہارِ افسوس تک محدود نہیں رہی بلکہ مرحوم کی شخصیت، ان کے اوصاف، ان کی زندگی کے مثبت پہلوؤں اور ان کے چھوڑے ہوئے اخلاقی و انسانی ورثے کا بھرپور اعتراف بھی کیا گیا۔ احمد سلمان ربانی، منشا قاضی اور تیمور احمد سلیمان نے محترمہ نصرت سلیم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایۂ شفقت اٹھ جانا زندگی کا ایسا خلا ہے جسے کوئی دوسرا رشتہ پُر نہیں کر سکتا۔ والدین کی محبت، دعاؤں اور تربیت کا سرمایہ انسان کے لیے عمر بھر کا اثاثہ ہوتا ہے اور ان کی جدائی کے بعد یہی سرمایہ یادوں کی صورت میں دل کو سہارا دیتا ہے۔

اس موقع پر ممتاز ادیب و کالم نگار منشا قاضی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نصرت سلیم کے والدِ گرامی حاجی محمد مالک بے شمار محاسن کا مجموعہ تھے۔ وہ بظاہر ایک انسان تھے، لیکن اپنی ذات میں پوری ایک تحریک، پوری ایک انجمن اور پورا ایک ادارہ تھے۔ ان کی شخصیت میں موجود خوبیوں، اعلیٰ انسانی اقدار، خلوص اور کردار کی عظمت نے انہیں ایک منفرد مقام عطا کیا۔ بعض لوگ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اپنی ذات اور اپنے مفادات کے لیے صرف کر دیتے ہیں، مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زندگی دوسروں کے لیے مثال اور ان کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتا ہے۔ حاجی محمد مالک بھی انہی قابلِ قدر شخصیات میں شمار ہوتے تھے جن کی زندگی کے روشن پہلو انہیں ہمیشہ یاد رکھنے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی انسان کی حقیقی عظمت کا اندازہ اس کے عہدے، منصب یا ظاہری مرتبے سے نہیں بلکہ اس کے کردار، اس کے تعلقات اور ان دلوں سے لگایا جاتا ہے جن میں اس کی محبت اور احترام محفوظ رہتا ہے۔ مرحوم کی شخصیت کا تذکرہ دراصل ان اقدار کا تذکرہ ہے جو انسان کو انسانیت کے قریب تر کرتی ہیں۔ ان کی وفات ایک خاندان کے لیے یقیناً ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، تاہم ان کی اچھی یادیں، نیک نامی اور تربیت کا تسلسل ان کی زندگی کے سفر کو ایک نئی معنویت عطا کرتا رہے گا۔

تعزیتی ملاقات کے دوران اس امر کا بھی اظہار کیا گیا کہ محترمہ نصرت سلیم جس فلاحی مشن کے ساتھ وابستہ ہیں اور المصطفیٰ آئی ہسپتال و ٹرسٹ کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ بھی انسانی ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور خدمت کے اسی جذبے کی ایک خوب صورت عملی تصویر ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتا ہے۔ بجھتی ہوئی آنکھوں کو دوبارہ روشنی عطا کرنا محض طبی عمل نہیں بلکہ کسی انسان کو امید، خود اعتمادی اور زندگی کی رنگینیوں سے دوبارہ روشناس کرانے کا نام ہے۔

ملاقات کے اختتام پر مرحوم حاجی محمد مالک کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی درخواست کی گئی۔ دعا کی گئی کہ مولائے کریم مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور ان کی قبر کو نور و سکینت سے معمور کرے۔ اللہ تعالیٰ محترمہ نصرت سلیم سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔

مرحوم کی یاد میں یہ اشعار بھی نذرِ عقیدت کیے گئے:

آسماں ان کی لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

بلاشبہ موت جسمانی وجود کو ہم سے جدا کر دیتی ہے، لیکن محبت، خلوص، نیکی اور خدمت کے چراغ بجھنے نہیں دیتی۔ جو لوگ اپنی زندگی میں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، وہ رخصت ہو کر بھی دعاؤں، یادوں اور دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ حاجی محمد مالک کی شخصیت کا یہی روشن حوالہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے باعثِ افتخار اور ان سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک قیمتی یادگار رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *