Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026

بلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی


کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان خصوصاً ہماری بیٹیاں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کھیل کے میدانوں میں ان کی کامیابیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔7ویں خواتین بلوچستان ووشو چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں میں خوداعتمادی، نظم و ضبط، برداشت اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں کھیل کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرکے بلوچستان کی ایک مثبت اور روشن تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ ترقیِ نسواں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت، خوداعتمادی اور معاشرے میں باوقار و فعال کردار کے لیے مؤثر اقدامات کررہا ہے۔ خواتین اور بچیوں کو کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقیِ نسواں کا مقصد خواتین اور بچیوں کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاسکیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بچیوں میں خوداعتمادی، جسمانی صحت، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے خواتین کے لیے کھیلوں کے مواقع میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ جب بلوچستان کا نوجوان کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کامیابی کی خوشی پورے پاکستان کی خوشی ہوتی ہے، کیونکہ ہمارے نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووشو سمیت دیگر کھیلوں میں بلوچستان کی بچیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ایک مثبت اور حوصلہ افزا رجحان ہے۔ ہماری بیٹیاں اپنی محنت، عزم اور صلاحیت کے ذریعے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ انہیں اگر مناسب مواقع، تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں تعلیم، کھیل، ہنر اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہی ہیں۔ حکومت خواتین اور بچیوں کی سرپرستی اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان کی بیٹیاں نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی صحت اور فٹنس کا ذریعہ نہیں بلکہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ، خوداعتمادی، برداشت، نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ خصوصاً لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے میدان انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار، اعتماد میں اضافے اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچیوں اور نوجوان خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں۔ ووشو جیسے کھیل نہ صرف جسمانی صحت اور فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں حوصلہ، عزم، نظم و ضبط اور مثبت طرزِ فکر کو بھی فروغ دیتے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو مزید آباد کیا جائے، نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص ہماری بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ صحت مند، باصلاحیت اور پُراعتماد نوجوان ہی ایک مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد بن سکتے ہیں۔اس موقع پر بطور چیف گیسٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ووشو کھلاڑیوں کی جانب سے پیش کیے گئے شاندار فنون اور کھیل کے مظاہرے دیکھے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے۔صوبائی مشیر نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو بلوچستان کے نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *