Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرار

مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی گروپ کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف بھیجے گئے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

سعودی قیادت میں یمن میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو 15 ستمبر کی شام تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ کے جنوب میں اس وقت روک کر تباہ کیا گیا جب وہ مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والا تھا۔ ڈرون کا ملبہ مکہ کے جنوب میں گرا۔

ترجمان نے واقعے کو مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی دوسری کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو بھی مقدس شہر کی جانب بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔

میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات اور حجاج کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے، جبکہ مزید حملوں کی روک تھام کیلئے اتحاد ضروری اقدامات کرے گا۔

سعودی سول ڈیفنس نے ایک روز قبل مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت مختلف علاقوں میں ممکنہ فضائی خطرے کے حوالے سے ہنگامی الرٹس جاری کیے تھے، تاہم کچھ ہی دیر بعد مکہ مکرمہ میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی ایسی کوشش کا مقصد عبادت گزاروں، حجاج، شہریوں اور مقیم افراد میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب سعودی قیادت میں اتحاد کے مطابق حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں 13 شہری زخمی جبکہ 7 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، تاہم حوثی گروپ کی جانب سے ڈرون حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *