Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرار

مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ المکرمہ میں ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسجد الحرام اور مکہ المکرمہ جیسے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پاکستانی عوام اس واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی مسلح افواج کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج نے غیرمعمولی مستعدی، شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرے کا بروقت مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پہلے ہی تنازعات کی بھاری قیمت ادا کرچکا ہے، پائیدار امن کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کیلئے پوری ثابت قدمی کے ساتھ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *