Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

کندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ ضلع میں جاری خونی قبائلی تنازعات کے خاتمے اور روک تھام کے لیے ایس یو پی کی کال پر مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے شہر کے دل ٹاور چوک سے امن مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین نے امن کی دھرتی، امن ہی چاہیے اور قبائلی دہشتگردی ختم کرو کے زوردار نعرے لگائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں ظریت بجارانی، شاہنواز مرہیٹو، اصغر شیخ، اکرم باجکانی، والی ڈنو سندھی، غلام مصطفیٰ میرانی، حاجی حضور بخش مغل، کامریڈ عباس، سجاد بروہی، عبدالعزیز سومرو ودیگر نے کہا کہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع میں رہنے والی مختلف برادریوں کے درمیان خونی قبائلی تصادم چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے نوجوان مارے جا رہے ہیں والدین کو صدمے مل رہے ہیں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہو رہے ہیں جن برادریوں کے خونی تصادم چل رہے ہیں وہ مسلح بند ہو کر اپنے گھروں اور گاؤں کی پہرہ داری کر رہے ہیں جس سے تعلیم اور معیشت تباہ ہو رہی ہے اس لیے ہم امن چاہتے ہیں حکومت خونی تنازعات کی روک تھام اور خاتمہ کرائے پولیس قبائلی تصادم ختم کرنے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے اپنی روزی روٹی کا ذریعہ بنا چکی ہے جس کی وجہ سے خونی تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق فریقین میں صلح کرائی جائے فریقین کے سرداروں، وڈیروں، مقدموں اور معززین کو پابند کر کے صلح کروائی جائے،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *