Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

اسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکان

اسلام آباد (ڈیجیٹل ڈیسک): ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے لیے “پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن” لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معیشت پر دباؤ اور ایندھن کا استعمال کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی اصولی منظوری دے دی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔

زیر غور تجاویز کے مطابق:

دفاتر کے اوقات: سرکاری اور نجی دفاتر میں 4 روزہ کاری ہفتہ متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

سرکاری ملازمین: ملازمین کے لیے روٹیشن کی بنیاد پر (باری باری) کام کرنے کا نظام تجویز کیا گیا ہے۔

کاروبار اور مارکیٹیں: مارکیٹوں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے اور کاروباری اوقات کار میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد روزمرہ کی آمدورفت کو کم کرنا اور ملک بھر میں ایندھن کی کھپت میں نمایاں کمی لانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *