Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

مہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سنئیرنائب امیرمولانا محمد احمد حقانی ناٸب امیر مولانا شاہ محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ مولانا خدائے نظر صاحب مولانا نعمت اللہ حریفال مولانا عبدالغفور کرخی مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی شیرجان کاکڑ مولانا مفتی عبدالناصرمینگل شیرجان صالح اسرار احمد ساسولی نے کہا کہ حکومت اور مافیا کی گٹھ جوڑ سے صوبے میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ایک بوری14000 روپے تک پہنچ چکی آٹا غریب کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے غریب عوام اب بچوں کی دو وقت روٹی کمانے کی بجاٸے بیس کلو آٹا کی حصول کے لیے سرگرداں ہے انہوں نےکہا کہ مافیاز سے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں آٹا غریب کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے آٹا کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سےصرف مافیاز کو نوازا گیا۔ ملک میں کھبی چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرکے ان اشیا کی قیمتوں کوبڑھادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کردی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آٹے کا بحران ایک سنگین معاشی اور سماجی مسئلہ ہے جو براہ راست عام آدمی کی روزمرہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔ حکومت غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنیادی غذائی ضرورت کا حصول مشکل بنا دیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک گئی اشرافیہ طبقہ کونوازنے کیلئے عوام کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے مہنگائی سےتمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے حکومت مافیاز کی سرمایہ کو بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *