Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، سرپرستِ اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، مرکزی نائب امیر مولانا عبداللہ ڈھیر، مرکزی ناٸب امیر مولانا عبدالرؤوف، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نےکہا کہ ​امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں سے عالمی امن شدید خطرات سے دوچار، مسلم دنیا کو تباہی، پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے مسلسل جارحانہ پالیسیاں اور بیرونی مداخلت عالمی اور بالخصوص علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ نے ہمیشہ خطوں کو تباہی، بربادی اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امریکی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت خطے میں امن و امان کی تبا ہی اور سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد دہشت گردی کے نام پر پہلے ہی اس خطے کا امن مکمل طور پر برباد کر دیا ہے اور اب مزید بدامنی کی آگ کو طول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس جنگ کے نام پر لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا گیا اور پورا خطہ دہائیوں پر محیط عدم استحکام کا شکار ہو گیا۔ امریکہ نے عالم اسلام سے نہ صرف امن و سکون چھین لیا گیا ہے بلکہ ان کی معیشت، دفاعی صلاحیت اور ترقی و خوش حالی کو​خانہ جنگی، پراکسی وارز اور سیاسی عدم استحکام کی سازشوں سے چھینا گیا انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اس وقت خونریز خانہ جنگی اور پراکسی جنگوں کا شکار ہیں۔ مسلم دنیا کو مسلسل بیرونی مداخلت، داخلی تصادم اور شدید سیاسی و معاشی عدم استحکام کی لپیٹ میں دھکیل دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *