Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹآل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقاد

ڈیجیٹل والٹ اور انٹرآپریبلٹی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے خواتین بینیفشریز کیلئے تحفہ ہے؛ خواتین بینیفشریز ملک کے کسی بھی شہر میں، کسی بھی وقت، کسی بھی پارٹنر بینک کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی؛ مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی دفتر سے حاصل کریں؛ سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی کی مقررہ سائٹ پر متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا؛ اکاونٹ میں رقم کی منتقلی اور نکلوائی گئی رقم کا تصدیقی میسج محفوظ رکھیں؛ اپنا موبائل فون کسی ریٹیلر کے حوالے نہ کریں: سینیٹر روبینہ خالد کی خواتین بینیفشریز کو ہدایت

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں عوامی رابطے کے سلسلے میں بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاونٹ سے لائیو ای۔کچہری کا انعقاد کیا۔ ای۔کچہری کے دوران ملک بھر سے 25 کالرز نے ٹیلی فون کے ذریعے چیئرپرسن کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای۔کچہری کے دوران موصول ہونے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
سینیٹرروبینہ خالد نے ای۔کچہری کے دوران اپنے پیغام میں کہا کہ جن خواتین بینیفشریز کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے، وہ فوری طور پر نادرا سے اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں تاکہ انہیں وظائف کی وصولی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر بی آئی ایس پی نے خواتین بینیفشریز تک ادائیگی کی رقم محفوظ اور شفاف انداز میں پہنچانے کے لیے Digital Wallet کا نظام شروع کیا ہے۔ یہ حکومت پاکستان کی جانب سے بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز کے لیے ایک تحفہ ہے۔
چیئرپرسن نے خواتین بینیفشریز کو ہدایت کی کہ جن خواتین بینیفشریز نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی اور جگہ سے سم حاصل کی ہے، وہ اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت بینظیر سم ضرور حاصل کریں۔ سم حاصل کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ اور اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں۔ کسی فرنچائز، ریٹیلر یا غیر مجاز شخص سے سم نہ لیں اور نہ ہی اسے ایکٹیویٹ کروائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی کی مقررہ سائٹ پر متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔ خواتین بینیفشریز سم حاصل کرتے وقت بی آئی ایس پی کے عملے سے کہیں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود ڈال کر دیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ خواتین بینیفشریز کی آسانی کے لیے بی آئی ایس پی ادائیگیوں میں Interoperability کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت خواتین کسی ایک شہر یا کسی ایک بینک کے ریٹیلر تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ ملک کے کسی بھی شہر میں کسی بھی وقت چھ پارٹنر بینکوں کے کسی بھی مجاز اور قابلِ اعتماد ریٹیلر سے اپنی رقم وصول کرسکیں گی۔ ان پارٹنر بینکوں میں HBL، Habib Microfinance، Bank Alfalah، Telenor Microfinance، Bank of Punjab اور Mobilink/Jazz Bank شامل ہیں۔
رقم وصول کرنے کے لیے خواتین بینیفشریز کے پاس اصل شناختی کارڈ ہونا اور بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونا ضروری ہے۔ جب ادائیگی کی رقم ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی تو متعلقہ بینک کی جانب سے بینظیر سم پر رقم کی منتقلی کا میسج موصول ہوگا۔ خواتین بینیفشریز کو چاہیے کہ ادائیگی وصول کرنے کے لیے مجاز بینک ریٹیلر کے پاس جانے سے پہلے یہ میسج ضرور چیک کریں۔
رقم وصول کرنے کے بعد بینک کی جانب سے ایک دوسرا تصدیقی میسج موصول ہوگا، جس میں نکلوائی گئی رقم کی تفصیلات درج ہوں گی۔ خواتین بینیفشریز دونوں میسجز محفوظ رکھیں۔ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ریٹیلر، ایجنٹ یا کسی دوسرے شخص کے حوالے نہ کریں۔
چیئرپرسن نے سروے کے حوالے سے بھی واضح کیا کہ بی آئی ایس پی سروے کا مقصد گھرانے کی اہلیت کا تعین کرنا ہے۔ ایک مرتبہ سروے کروانے کے بعد دو سال سے پہلے دوبارہ سروے نہیں ہوسکتا، لہٰذا خواتین بینیفشریز بار بار سروے کروانے کی غرض سے بی آئی ایس پی دفاتر کا رخ نہ کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *