Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکامپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکامپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑی

پارلیمانی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی نمائندے ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے مسائل سنیں، ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقاتوں میں وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ٹرانسپورٹ کی سہولیات، سڑکوں کی صورتحال، عوامی آمدورفت، شہری سہولیات اور دیگر اہم معاملات سے پارلیمانی سیکریٹری کو آگاہ کیا۔میر لیاقت لہڑی نے وفود کے مسائل اور تجاویز غور سے سنے اور کہا کہ عوامی مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ عوام کی روزمرہ زندگی سے براہ راست منسلک ہے، اس لیے اس شعبے میں بہتری، محفوظ سفری سہولیات اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی وفود سے ملاقاتوں کا مقصد زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کرنا اور لوگوں کی شکایات و تجاویز کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کے حل کے لیے بھی پیش رفت ممکن بنائی جاسکے۔پارلیمانی سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں ادا کریں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں تاخیر سے گریز کیا جائے اور شکایات کے ازالے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔میر لیاقت لہڑی نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دروازے پر مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہی عوامی خدمت کا بنیادی مقصد ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *