Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکباد

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)بلوچستان نے معزز بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے پی ایم اے بلوچستان کی منتخب صوبائی کابینہ اور پی ایم اے کوئٹہ زون کی کابینہ کے خلاف دائر آئینی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آئینی درخواستوں (نمبر 480/2026 اور 1302/2026)کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ ان درخواستوں میں پی ایم اے کے صوبائی اور کوئٹہ زون کے انتخابات کو چیلنج کرتے ہوئے منتخب عہدیداران کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی، جو عدالتی فیصلے کے بعد ختم ہو گئی ہیں۔فیصلے کے بعد پی ایم اے بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ عدالتی فیصلہ ڈاکٹر برادری کے اعتماد کی جیت ہے۔ تنظیم نے اپنے وکلا شاہ حق بلوچ ایڈووکیٹ، لونگین کاسی ایڈووکیٹ اور ظہور آغا ایڈووکیٹ کی قانونی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔پی ایم اے بلوچستان نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے حقوق، عزت اور تحفظ کی جدوجہد کو مزید تقویت دی جائے گی، تمام سینئر و جونیئر ڈاکٹروں کے مسائل بلا امتیاز حل کیے جائیں گے اور تنظیمی امور آئین و بائی لاز کے مطابق شفاف انداز میں چلائے جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *