Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدکوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمد

سرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاع

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وصولی اور محکمہ مال کے انتظامی امور سے متعلق بارہواں جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوااجلاس میں زرعی آمدنی پر عائد ٹیکس کی وصولی، سرکاری واجبات کی ریکوری، زیرِ التوا ریونیو مقدمات، انتقالات، اراضی ریکارڈ کی تصدیق و درستگی، سرکاری اراضی کے تحفظ اور محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اجلاس کو مختلف امور پر پیش رفت اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وصولی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بقایا سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیاانہوں نے انتقالات کے عمل میں شفافیت، اراضی ریکارڈ کی درستگی اور زیرِ التوا معاملات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محکمہ مال سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائےڈپٹی کمشنر نے ہر جمعرات کو منعقد ہونے والی ریونیو کچہری کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی شکایات اور دیرینہ ریونیو مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف اور انصاف کی فراہمی ممکن ہواجلاس میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام، سرکاری زمینوں کے تحفظ، اراضی سے متعلق تنازعات کے بروقت حل، محکمہ مال کے فیلڈ اسٹاف کی مو¿ثر نگرانی اور ریونیو ریکارڈ کی شفافیت کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیاڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محکمہ مال کے امور میں غفلت، غیر ضروری تاخیر، بدعنوانی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو نظام کی بہتری، سرکاری محصولات کی بروقت وصولی، سرکاری اراضی کے تحفظ اور عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *