Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدکوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمد

کوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیل

کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ، حب اور خضدار میں مختلف فوڈ بزنس یونٹس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 سویٹ سپاری یونٹس سیل، 25 مراکز پر جرمانے عائد اور 28 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیے۔

کوئٹہ میں سکینہ پلازہ، مکران روڈ پر بغیر لائسنس مشتبہ خشک دودھ پاؤڈر کی پراسیسنگ اور پیکنگ کرنے والے یونٹ کو سیل کرکے انتظامیہ کو مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا۔ قلات روڈ پر بغیر لائسنس، پروڈکٹ رجسٹریشن کی عدم موجودگی، ناقص صفائی اور غیر معیاری اسٹوریج پر ایک سویٹ سپاری یونٹ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

پشتون آباد میں غیر معیاری کوکنگ آئل کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر نمکو پراسیسنگ یونٹ کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ مکران روڈ پر پکوان ہاؤس اور سرکی روڈ پر ڈسٹری بیوشن سینٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خدئیداد روڈ، کاسی روڈ اور جوائنٹ روڈ پر ہوٹلز، پیزا شاپس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس، بیکریز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال، حشرات کی موجودگی، زنگ آلود ریفریجریٹرز اور خوراک کے غیر مناسب ذخیرے سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

سمنگلی روڈ اور طوغی روڈ پر دودھ کی جانچ کے دوران پانی اور سکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 4 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ معمولی نقائص پر 5 دکانوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

حب سٹی کے بھوانی اور آر سی ڈی ایریاز میں 22 فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں 10 مراکز پر جرمانے اور 7 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران زائدالمیعاد اشیاء، ممنوعہ گٹکا، چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ رنگوں کے استعمال اور صفائی و اسٹوریج کے ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔

حکام کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبے بھر میں خوراک کی تیاری، پراسیسنگ، ذخیرہ اور فروخت کے مراکز کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کی روک تھام اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *