Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدکوئٹہ، حب اور خضدار میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 سویٹ سپاری یونٹس سیلمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پروپیگنڈا کسی صورت قبول نہیں، حافظ ابوبکر کوریجوبلوچستان کے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بلال خان کاکڑشہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا، مہراللہ بادینیمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمد

ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہ

ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہ
صنعتی پہیہ چلانے کیلئے بجلی، گیس کی قیمتوں، ٹیکسز اور شرح سود میں کمی ناگزیر ہے۔ صوبائی صدر
سیاسی عدم استحکام اور معاشی بے یقینی نے صنعتکاروں کا اعتماد بری طرح متاثر کیا ہے۔عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ/کراچی : عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی پہیہ رواں رکھنے، معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور شرح سود کو مناسب سطح پر لانا ناگزیر ہے۔صنعت و تجارت کا شعبہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں مہنگی توانائی، بھاری ٹیکسوں اور بلند شرح سود کے باعث صنعتی شعبہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور مسلسل معاشی بے یقینی نے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث نہ صرف نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں بلکہ موجودہ صنعتی اداروں کیلئے بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔کاروباری ماحول میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی صنعتکار عالمی منڈیوں میں مسابقت کی صلاحیت کھو رہے ہیں اور انہیں برآمدی آرڈرز کے حصول میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کو صنعتی شعبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا، کیونکہ مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں اور بلند شرح سود کے ساتھ ملکی صنعت عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر سکتی۔صنعتکاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے، پالیسیوں میں تسلسل لانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں جن سے صنعتی پیداوار میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع پیدا اور برآمدات کو فروغ مل سکے۔ اگر صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات قومی معیشت، کاروباری سرگرمیوں اور عوام کے روزگار پر مرتب ہوں گے۔ ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا اور صنعتی پہیہ تیزی سے چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *