Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
منشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدالمصطفیٰ آئی ہسپتال – جہاں بجھتی آنکھوں میں پھر سے روشنی اترتی ہےیہ دنیا مکافات عمل ہے مسٹر پتلو!!ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہمہنگے ایندھن سے ٹرانسپورٹ شعبہ مشکلات کا شکار ہے، ٹرانسپورٹرزمنشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی ولی محمد نورزئیخواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع دینا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیسرکاری زمینوں پر قبضے اور محکمہ مال میں بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعطالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچگہنور خان بجرانی مگسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ جھل مگسی تعینات کرنے کا مطالبہقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدالمصطفیٰ آئی ہسپتال – جہاں بجھتی آنکھوں میں پھر سے روشنی اترتی ہےیہ دنیا مکافات عمل ہے مسٹر پتلو!!ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہمہنگے ایندھن سے ٹرانسپورٹ شعبہ مشکلات کا شکار ہے، ٹرانسپورٹرز

مختصر مدت میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کے اقدامات کو عوامی حلقوں نے سراہ لیا

مختصر مدت میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے عملی اقدامات سے عوام کے دل جیت لیے، نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین، عوامی حلقے

نصیر آباد۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر عمرانی قبائل کے چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے مختصر عرصے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے ایک قابلِ ذکر مثال قائم کردی ہے، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے روزگاری موجودہ دور کا ایک سنگین مسئلہ ہے اور بالخصوص بلوچستان کے نوجوان طویل عرصے سے روزگار کے مواقع کے منتظر ہیں۔ ایسے حالات میں بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ ان کے اس اقدام سے نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کی امید ملی ہے بلکہ کئی خاندانوں کے معاشی حالات میں بہتری کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں میرٹ، صلاحیت اور اہلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے مختصر مدت میں نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ان کے روشن مستقبل اور معاشی خودمختاری کے لیے ایسے اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی آئندہ بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *