Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026

جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

تحریر: ایم اسلم گدور

جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیلہ گزشتہ روز میں ’’بزم رحمت العالمین‘‘ کے عنوان سے شاندار اور روح پرور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیلہ کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ نعت خوانی سے حاضرین کے دل موہ لیے۔ تقریب میں ملک کے معروف و ممتاز نعت خواں، اپنی دلنشیں اور سحر انگیز آواز کے باعث نعت خوانی کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی نوجوان شخصیت فرحان علی قادری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 14 ستمبر بروز پیر کو جام محمد فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیلہ میں منعقدہ ’’بزم رحمت العالمین‘‘ میں مختلف تعلیمی اداروں کے نعت خوانوں کے درمیان مقابلہ حسن نعت ہوا۔ مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیلہ، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج بیلہ سمیت مختلف بوائز و گرلز ہائی سکولز کے نعت خوانوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خوبصورت انداز میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے مقابلے کے دوران کم سن نعت خوانوں نے اپنی مترنم آوازوں، پُرسوز انداز اور عشقِ رسول ﷺ سے لبریز کلام کے ذریعے ایسا روح پرور سماں باندھا کہ پنڈال میں موجود حاضرین پر ایک خاص کیفیت طاری ہوگئی۔ ہر نعت خواں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی، جبکہ پروگرام کا ماحول درود و سلام اور عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو سے معطر رہا مقابلے کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیلہ کے عبدالوہاب اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیلہ کے ایاز علی نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدور کے نظام الدین نے دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسماعیلانی کے وقار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت کے دوران سر عبدالحمید سلیمانی اور سر زوہیب نصر نے بطور ججز اپنی ذمہ داریاں انتہائی ذمہ داری اور غیرجانبداری سے سرانجام دیں۔ تقریب کی خصوصی کشش معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی شرکت رہی، جنہوں نے اپنی سحر انگیز آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ان کی نعت خوانی کے دوران شرکاء نے بھرپور عقیدت کا اظہار کیا اور بار بار داد و تحسین سے محفل کو گرما دیا۔ حاضرین کی پُرزور فرمائش پر فرحان علی قادری کے ننھے صاحبزادے شایان فرحان قادری نے بھی خصوصی طور پر بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب سراہا۔ بعد ازاں سید نعیم شاہ نے بھی اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ مقابلے میں شریک نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکاء اور معزز مہمانوں کی جانب سے انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ میونسپل کمیٹی بیلہ کے چیئرمین میر مبشر عزیز کھوسہ اور وائس چیئرمین طارق علی بلوچ نے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ سر عبدالرحمان شاہ کی جانب سے معروف نعت خواں فرحان علی قادری کے لیے 10 ہزار روپے اور دیگر نعت خوانوں کے لیے 6،6 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء اور معززین نے بھی اپنی جانب سے نعت خوانوں کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر جام محمد فاؤنڈیشن کی جانب سے معروف و ممتاز نعت خواں فرحان علی قادری، شریک نعت خوانوں، اساتذہ، صحافتی و میڈیا نمائندگان، پولیس اہلکاروں اور دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ معزز مہمانوں کے ہاتھوں شیلڈز کی تقسیم کے موقع پر شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر منتظمین اور نعت خوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نعت خوانی کے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کے والدین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے جام محمد فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بابرکت پروگرام نئی نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ، عشقِ رسول ﷺ اور اسلامی اقدار سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بیلہ میں اس نوعیت کی علمی، ادبی اور مذہبی سرگرمیوں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے اور جام محمد فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’بزم رحمت العالمین‘‘ کا انعقاد یقیناً ایک مثبت، بامقصد اور قابلِ تقلید کاوش ہے۔ تقریب کے دوران بیلہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث پروگرام پرامن ماحول میں خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔ جام محمد فاؤنڈیشن کی اس خوبصورت کاوش نے بیلہ میں ایک مرتبہ پھر یہ پیغام اجاگر کیا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں، تعلیم، ادب اور عشقِ رسول ﷺ سے جوڑنے کے لیے ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *