Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچی

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری رپورٹ کے بعض دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو بے دفاع سمجھنا درست نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران سیکڑوں امریکی فوجی مقامات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوئے، جبکہ درجنوں امریکی طیارے بھی متاثر ہوئے۔ تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔

عباس عراقچی کے مطابق امریکی نقصانات سے متعلق اب تک سامنے آنے والی معلومات ’’آئس برگ کا صرف سرا‘‘ ہیں، ایران مناسب وقت پر مزید تفصیلات جاری کرے گا۔

دوسری جانب امریکی پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں بھی ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی تنصیبات، طیاروں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون کے دوران جنگ پر امریکا کے اخراجات تقریباً 33.4 ارب ڈالر رہے، جبکہ امریکی فوج نے 22.3 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر مقامات پر امریکی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ متعدد امریکی طیارے اور ڈرونز بھی متاثر ہوئے۔

عباس عراقچی نے امریکا پر ایران سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزید معلومات سامنے آنے کے بعد جنگ کے نقصانات کی تصویر مزید واضح ہوجائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *