Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشان

وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 1150 خواتین کو ٹیکسٹائل کی تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔

پروگرام کے تحت خواتین کو تین ماہ کی ٹریننگ کے دوران ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا، جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے جون تک 2500 دیہی خواتین کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام لاہور کے دیہی علاقوں کی خواتین کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ تربیت میں انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کے کورسز شامل ہیں۔ ٹریننگ کا انتظام ملتان روڈ پر شاہکام انڈسٹری میں کیا گیا ہے، جہاں کلاس روم تعلیم کے ساتھ عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

پروگرام میں شمولیت کے لیے خواتین کی عمر 18 سے 45 سال، پنجاب کا رہائشی یا ڈومیسائل ہونا اور کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ خواہش مند امیدوار قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ہمراہ شاہکام انڈسٹریز میں رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

ابتدائی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد داخلے سے قبل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔ پروگرام سے متعلق مزید معلومات اسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ ضلعی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق اس منصوبے کا مقصد دیہی خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھا کر باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *