Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشان

بانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کیا، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پیشکش کے باوجود انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کے انٹرویو میں کیے گئے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات سمیت ہر ممکن راستہ اختیار کیا گیا، لیکن تمام کوششوں کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک رسائی بھی ان کی شرائط میں شامل تھی۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم افراد سے براہِ راست رابطے میں ہیں، تاہم یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *