Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشان

امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 9 افراد کو لے جانے والا نجی مسافر طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق لیک جیٹ 60 اتوار کی دوپہر پام بیچ کاؤنٹی میں حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے نے ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی اور اس کی منزل بہاماس تھی۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جبکہ جائے حادثہ کے قریب موجود گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوا، تاہم آگ رہائشی عمارتوں تک پھیلنے سے بچ گئی۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک سانحہ قرار دیا۔ ان کے مطابق طیارے میں سوار تمام 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ٹیم روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ پولیس نے قریبی سڑکیں بند کرکے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں تقریباً دو گھنٹے بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *