Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں اصلاحات اور فائر سیفٹی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات آئندہ تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پمز اسپتال کی بہتری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسپتال کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے کیے گئے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پر تین ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے پمز کے فائر سیفٹی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پی کے ایل آئی سے معاونت اور تجاویز لینے جبکہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات کا بھی جائزہ لے کر ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پمز میں ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات مفت فراہم کرنے کے اقدامات کو بھی لائحہ عمل میں شامل کرنے اور اسپتال میں اچھی شہرت رکھنے والی افرادی قوت تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ پمز کی بہتری کے لیے طویل مدتی اقدامات پر مشتمل جامع منصوبہ تیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس میں پولی کلینک اسپتال کا آڈٹ کرکے بے ضابطگیاں دور کرنے اور اس کی تنظیم نو کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ سرکاری و نجی دفاتر اور دیگر عمارتوں کا بھی فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پمز کے پرفارمنس آڈٹ میں مقررہ 90 فیصد معیار کے مقابلے میں صرف 39.7 فیصد کمپلائنس سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں 37 اقدامات پر فوری عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *