Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتوں کی مالی معاونت، فنی استعداد بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سمیڈا کے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے تمام علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے یکساں سہولیات اور فنی معاونت فراہم کی جائے۔

شہباز شریف نے خواتین کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے کے لیے سمیڈا کے جاری پروگرام کو مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی کاروباری افراد کو ملکی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھایا جائے۔ زرعی اجناس کی پیداوار اور تجارت سے وابستہ کاروباری روابط کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کو مالی معاونت، فنی تربیت اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر یکساں توجہ دی جائے تاکہ چھوٹے کاروبار کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط بنانے اور کاروباری افراد کی معاونت کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ صنعتی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے بین الاقوامی سطح پر رائج طریقوں سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمیڈا مختلف متعلقہ اداروں کے تعاون سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام کررہا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، جام کمال، احد خان چیمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *