Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی

مومنہ اقبال کی شکایت پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ


لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دیتے ہوئے 24 جون تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور بعض دیگر افراد مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور دھمکی آمیز رویے میں ملوث رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی سے انکار کی صورت میں ذاتی نوعیت کا ڈیٹا منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی بہن نے مبینہ دھمکیوں سے متعلق ویڈیوز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کی ہیں۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق ویڈیوز اور موبائل فون کو ڈیجیٹل شواہد کے طور پر تحویل میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے زیر استعمال نمبر سے مبینہ دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جانے کے الزام کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل اس معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔

دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے دوران لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 24 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی، جبکہ الزامات کے بارے میں حتمی فیصلہ تحقیقات اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *