Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

بلوچستان کا مسئلہ عارضی فیصلوں سے حل نہیں ھوسکتا، پروفیسرحلیم صادق


کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوری حل طلب ہے اور اس کے مستقل و پائیدار حل کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، دانشوروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر قابلِ عمل اور دیرپا فیصلے کئے جاسکیں۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کرکے ان وسائل کو مقامی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے تو نہ صرف صوبے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں بلکہ احساسِ محرومی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں روزگار، معیاری تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع میسر نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں اور ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ طاقت اور وقتی فیصلوں کے بجائے سیاسی مفاہمت، مکالمے اور عوامی اعتماد کے ذریعے ہی بلوچستان کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کے مستقبل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تاکہ صوبے میں امن، خوشحالی اور استحکام کا نیا دور شروع ہوسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *