Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسف

ملازمین کے مسائل حل کئے بغیر بجٹ قبول نہیں کریں گے، پیر محمد کاکڑ


کوئٹہ : پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر پیر محمد کاکڑ نے وفاقی اور صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے محنت کش، مزدور، سرکاری ملازمین، پنشنرز اور نچلے طبقے کے عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایسے حالات میں اگر وفاقی اور صوبائی بجٹ میں محنت کشوں اور ملازمین کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن اور مزدور تنظیمیں ایسے بجٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل نجکاری، ڈاؤن سائزنگ اور ملازمین کے حقوق سلب کرنے کی پالیسیوں نے مزدور طبقے میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ سرکاری اداروں میں ہزاروں کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور عارضی ملازمین کئی کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا، جو سراسر ناانصافی ہے۔ حکومت فوری طور پر تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ پیر محمد کاکڑ نے کہا کہ پنشنرز کو بھی مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پنشن سے مختلف عنوانات کے تحت کی جانے والی کٹوتیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور پرانا پنشن نظام بحال کیا جائے۔ پنشنرز نے اپنی پوری زندگی ریاستی اداروں کی خدمت میں گزاری ہے، اس لئے ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور تمام الاؤنسز میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ اسی طرح ملک بھر میں کم از کم اجرت کو بھی سو فیصد بڑھایا جائے تاکہ مزدور طبقہ اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کر سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اجرت اور تنخواہیں مہنگائی کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہیں اور محنت کش طبقہ بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہے۔حکومت قومی اداروں کی نجکاری کے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔ قومی ادارے ملک کے اثاثے ہیں، انہیں فروخت کرنے کے بجائے انتظامی اور مالی اصلاحات کے ذریعے مضبوط بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *