Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

پٹرول بحران صوبائی جعلی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سید صادق آغا


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے بلوچستان میں جاری بدترین پٹرول بحران پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اس صورتحال کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل، بوگس اور فارم 47 کی پیداوار حکومت کی ناقص پالیسیوں، غیر سنجیدہ طرز حکمرانی اور انتظامی ناکامیوں کے باعث بلوچستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے محض بیانات اور دعووں تک محدود ہو چکی ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پٹرول کی شدید قلت نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ پٹرول پمپس پر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، شہری کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ، تجارت، کاروبار اور روزمرہ زندگی کے دیگر شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اندرونی اور دور دراز علاقوں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض مقامات پر پٹرول 900 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے جو عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی اور استحصال کے مترادف ہے۔ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہوتے تو مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کو اتنی کھلی چھوٹ کبھی نہ ملتی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ سید صادق آغا نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی، بے روزگاری، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے، ایسے میں پٹرول بحران نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مریضوں، طلبہ، سرکاری و نجی ملازمین، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت ہر طبقہ اس بحران سے متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ممالک میں بھی بعض اوقات ایسی صورتحال دیکھنے میں نہیں آتی جیسی اس وقت بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت، متعلقہ وزارتوں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری ہنگامی اقدامات کیے جائیں، مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور دیرپا حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پٹرول بحران پر فوری قابو نہ پایا گیا تو عوامی مشکلات مزید بڑھیں گی اور صوبے میں معاشی و سماجی سرگرمیاں مزید متاثر ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *