Banner

پٹرول کا سنگین بحران، آل پاکستان بس یونین کا سخت احتجاج

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ: آل پاکستان بس یونین کے مرکزی رہنماؤں نے بلوچستان بھر میں پٹرول کے پیدا ہونے والے شدید ترین بحران اور اس کی بلیک مارکیٹ میں 900 روپے فی لیٹر تک مہنگے داموں فروخت پر گہری تشویش اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، وزیر خان، حبیب اللہ خان، اقبال سرگڑھ، عبد المتین اور دیگر صوبائی و مرکزی عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پٹرول کا موجودہ بحران مکمل طور پر مصنوعی اور خود ساختہ ہے، جس نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو بھی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری اس خود ساختہ بحران کے باعث ٹرانسپورٹ کا پورا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلوچستان سے دوسرے صوبوں کو جانے والی سینکڑوں مسافر بسیں اور انٹر سٹی کوچز اڈوں پر کھڑی ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف ٹرانسپورٹرز کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، وہیں دوسری طرف ہزاروں مسافر، مریض اور کاروباری افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بس یونین کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپوں پر ایندھن غائب ہے جبکہ بلیک میں یہی پٹرول 900 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے، جو غریب ٹرانسپورٹرز اور عوام کا خون چوسنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پٹرول دستیاب ہی نہیں ہے تو پھر بلیک مارکیٹ میں اتنی بڑی مقدار کہاں سے آ رہی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ بحران چند مفاد پرست عناصر کا پیدا کردہ ہے جنہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر اور اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس خود ساختہ بحران کا فی الفور نوٹس لیا جائے، پٹرول کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے، کیونکہ اگر یہ بحران فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹرز سخت احتجاجی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

پٹرول کا سنگین بحران، آل پاکستان بس یونین کا سخت احتجاج

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us