Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوش آئند خبر سامنے آگئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

نیپرا کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ جون، جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں حاصل ہوگا، جس سے موسم گرما کے دوران بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی عوامی ریلیف کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی، خصوصاً ایسے وقت میں جب گرمی کے باعث بجلی کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *