Banner

ریحان گل خٹک کے زیر صدارت زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

Share

Share This Post

or copy the link


جس میں ڈی ائی جی حشمت اللہ، ڈی ائی جی صاحبزادہ قیصر خان، اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل صوابی احسان الدین نے شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) حشمت اللہ، ڈی آئی جی مردان ریجن صاحبزادہ قیصر خان، ایس ڈی او (سی اینڈ ڈبلیو) اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل صوابی احسان الدین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور باقی ماندہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی کی جلد جزوی فعالیت (Partial Operationalisation) کے لیے مختص ایکسپریس فیڈر/علیحدہ بجلی لائن کی تنصیب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی جیل کے بنیادی شعبہ جات کو فعال بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کو بیرونی سیوریج لائن اور واچ ٹاورز کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ جیل کی فعالیت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔انسپکٹر جنرل نے زور دیا کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔

ریحان گل خٹک کے زیر صدارت زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us