Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

کالعدم بی ایل اے سے منسلک خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد

بھارتی سرپرستی میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اور حساس اداروں کی جانب سے ملک گیر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حبیبہ پیرجان پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے کر معصوم ذہنوں کو دہشت گردی پر اکسانے میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف، ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران ٹریس کیا گیا تھا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے چند لمحے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی اس اہم کارروائی کے دوران ملزمہ کی رہائش گاہ کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جہاں سے انتہائی حساس نوعیت کی ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تلاشی کے دوران بھارتی فنڈنگ کے کچھ انتہائی اہم اور ناقابلِ تردید ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ واضح اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم ترین کمانڈروں، خصوصا رستم پیرجان سے گہرے و قریبی روابط رہے ہیں اور وہ بی ایل اے کے نیٹ ورک کے لیے ایک اہم مہرے کے طور پر کام کر رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق، حبیبہ پیرجان نے دشت کے گھنے جنگلات میں روپوش بی ایل اے کمانڈر رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ خفیہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ دہشت گردوں کے لیے اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی ایجنسیوں کی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک دشمن سرگرمیوں میں مطلوب اس خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف ممکنہ علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور برآمد شدہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *